قانون سازی ایوان کا اختیار، تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں: وزیراعظم شہباز شریف
Image
لندن: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک دن میں الیکشن پر پوری قوم کا اتفاق ہے، قانون سازی ایوان کا اختیار ہے، پارلیمنٹ، قانون اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں۔ لندن میں وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، اللہ نے چاہا تو نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چیلجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، دہرا معیار کسی بھی معشرے کے لیے صحتمند نہیں، انشاللہ جلد مشکلات سے نکلیں گے، پارلیمنٹ اہنا بھرپور کرداراداکرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں، یہ ایک ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان ملکر ملک کی خدمت کریں کیونکہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔