نیوزی لینڈ کوچوتھے ون ڈے میں شکست،پاکستان ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست
Image

کراچی :(سنو نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز کےچوتھےون ڈے میں 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دیا گیا تھا ،نیوزی لینڈ ٹیم ہدف کے تعاقب میں232 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔کپتان ٹام لیتھم ٹام 60، مارک چاپمین 46رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل نے 34 ، ٹام بلینڈل نے23 رنزبنائے ، پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ وسیم جونئیر نے3حارث روف نے 2وکٹیں حاصل کیے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےجانے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 334 بنائے۔ بابر اعظم نے کیرئیر کی 18 ویں سینچری اسکور، بابر اعظم 117گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے107 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

آغا سلمان نے 58 ،شان مسعود 44اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائےاس کے علاوہ محمد رضوان نے 24 ، فخر زمان نے 14 رنز بنائے جبکہ شاہین آفریدی23، محمد حارث 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈکو چوتھے و ن ڈے میں شکست دے کر ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔سیریزکا پانچواں اور آخری ون ڈے 7 مئی کو کھیلاجائے گا،پاکستان کو سیریز میں0-4کی واضح برتری حاصل ہے۔