مذاکرات کا عمل دوبارہ بحال کرنے کو تیار، اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایک تاریخ پر الیکشن کرانے کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ اسحاق ڈار نے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت میں جمع کرایا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے جواب میں کہا کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں، ملکی کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں، تحریم انصاف نے ایک تارہخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی، قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں، اس تارہخ پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی، اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔