عمران خان نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ریحام خان کو طلاق دی: عون چودھری
Image

لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین کے سابق قریبی ساتھی عون چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ریحام خان کو طلاق دی تھی۔

تفصیل کے مطابق عون چودھری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں بیان قلمبند کرادیا ہے۔وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیےضلع کچہری پہنچے، جہاں وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے ان کا بیان قلمبند کیا۔

اپنے بیان میں عون چودھری نے کہا کہ میں عمران خان کا قریبی ساتھی، سیاسی سیکرٹری اور ذاتی اسسٹنٹ تھا۔ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے تمام ذاتی اور سیاسی معاملات کو بھی دیکھتا تھا۔

عون چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے 2015ء میں ریحام خان کو طلاق دی گئی۔ یہ کام انہوں نے اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا، بشریٰ بی بی نے عمران خان سے کہا تھا کہ ریحام خان کو فوری طور پر طلاق دو۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے کہا تھا کہ ریحام خان کو طلاق دینا ہی آپ کیلئے اچھا ہے، ریحام خان پاکستان میں نہیں تھیں،اس لئے عمران خان کی جانب سے ریحام خان کو ای میل کے ذریعے طلاق دی گئی تھی۔

عون چودھری نے عدالت کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ، ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد پریشان رہنے لگے تھے اور اکثر مجھے کہتے تھے کہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جائو۔

ان کے مطابق عمران خان نے 31 دسمبر2017 ءکو کہا کہ یکم جنوری کوبشریٰ بی بی سے نکاح ہے، اس کے انتظامات کرو، میں نے یہ بات سن کرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو شادی شدہ ہیں جس پر مجھے بتایا گیا کہ ان کو طلاق ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کی بات پر یقین کرتے ہوئےزلفی بخاری اور نکاح خواں مفتی سعید ساتھ لیا اور روانہ ہوگیا۔ یکم جنوری 2018 ءکو بشریٰ بی بی اور عمران خان کا لاہور میں نکاح ہوا، میںاس کا گواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے نکاح سے قبل بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا پوچھا، تو ان سے کہا گیا کہ طلاق نامہ فراہم کر دیا جائےگا، تاہم اس کے بعد معلوم ہواکہ بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو علم تھا کجہ عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس دوران ہی یہ بات میڈیا پر بھی آگئی تو عمران خان نے مجھے کہا کہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا پوچھا ،عمران خان نےکہاکہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018ء کے پہلے دن نکاح ہوگا۔ عمران خان کوبشریٰ بی بی نے کہاکہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو وہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نکاح اور شادی کی تقریب فراڈ تھی، پیش گوئی کی وجہ سے عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کیا جس کے بعدمجھےکہا گیاکہ 18فروری کو بشریٰ بی بی کے ساتھ دوبارہ نکاح کےانتظامات کیے جائیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage