مسلم لیگ (ن) نے بڑے سیاسی برج الٹا دیے
Image

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم میں لاہور سے اپنے ہی بڑے بڑے سیاسی برج الٹاتے ہوئے سردار ایاز صادق سمیت مزید اہم رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 میں سے 12 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ این اے117 میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے امیدوار شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔

سردار ایاز صادق، رانا مشہود، میاں مرغوب احمد، علی پرویز ملک، سردار نصیر بھٹہ، وحید عالم خان اور دیگر رہنماؤں کو ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے سردار ایاز صادق اور رانا مبشر کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/01/2024/latest/62823/

این اے117 سےعلیم خان اور مسلم لیگ(ن) کے ملک ریاض میں سے کسی ایک امیدوار کا فیصلہ ہو گا۔این اے 118 سے حمزہ شہباز کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جبکہ این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے سہیل شوکت بٹ اور این اے 21 سے شیخ روحیل اصغر کو ٹکٹ دینے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں خواجہ سعد رفیق، این اے 123 میں شہباز شریف، این اے 128 میں حافظ نعمان اور این اے۔129 میں مہر اشتیاق کو مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/27/12/2023/pakistan/61614/

نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق این اے 124 میں استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری اور مسلم لیگ(ن) کے رانا مبشر اقبال کا مقابلہ ہو گا۔ این اے 127 سے عطا تارڑ ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف لاہور میں اپنے آبائی حلقے این اے 130 سے حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ آئندہ چند روز میں لاہور کے باقی دونوں حلقوں این اے 117 اور این اے 124 کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔