ڈیجٹیل مارکیٹنگ سے پیسے کمانے کا آسان طریقہ
Image

لاہور: (سنو نیوز) کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیجٹیل مارکیٹنگ کیا ہے اور گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ گھر بیٹھے پیسے کمانے کا آسان طریقہ ہے۔ آج کل ہر ایک کا دل کرتا ہے کہ وہ ڈیجٹیل مارکیٹنگ کرے اور ڈالرزکمائے اور جتنی مہنگائی ہو چکی ہے ، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے دیگر ذرائع ڈھونڈنے چاہیں۔

اس حوالے سے سنو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈیجٹیل مارکیٹنگ ایکسپرٹ سجاد اسلم نے کہا کہ واقعی ہم گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ انٹر نیٹ کے اوپر آپ کسی بھی طرح سے خود کو ڈیجیٹل فارم میں  امیجز یا ویڈیوز کے ذریعے مارکیٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل یا ٹیکسٹ کی فارم میں بھی ایسا کیا جاتا ہے۔

سجاد اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا سکل سیٹ ہے۔ ای کامرس کی کی بہت سی فارم ہیں۔ اگر آپ ای کامرس میں ایک چھوٹا سا بھی پارٹ لے لیتے ہیں تو آپ 300 یا 400 ڈالرز مہینے کے کما سکتے ہیں۔ تو پہلے آپ کو اپنا مائنڈ سیٹ کرنا ہے کہ آپ نے کس ڈیپارٹمنٹ میں جانا ہے ۔ڈیجٹیل مارکیٹنگ کے لیے آپ کو کوئی 5 سال کی ڈگری کی ضروت نہیں ، بس آپ کو پراعتماد ہونا اور اپنا مائنڈ سیٹ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کچھ نہ کیے بغیر آپ اتنے پیسے کما سکتے ، یہ سب فیک ہے، یہ کلک کریں اتنے پیسے آ جائیں گے، یہ سب فراڈہے۔ سجاد اسلم کا کہنا ہے کہ میرا ایک طالبعلم ہے وہ زیادہ پڑھا لکھا نہیں ، رکشا چلاتا تھا لیکن وہ اب 500یا 600 ڈالر کما لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجٹیل مارکیٹنگ نے آج کی نیو جنریشن کی زندگی بہت آسان کر دی ہے، جیسے ہر ایک نے یوٹیوب ٹک ٹاک اور سوشل ایپ پر ڈیجٹیل ویڈیو بنا کر اپنے چینل بنائے ہوئے ہیں، تو وہ اچھی خاصی ارننگ کر رہے ۔ میرے خیال سے ڈیجٹیل مارکیٹنگ نے ہر ایک کی زندگی آسان کر دی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage