پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کی انٹری متوقع
Image
لاہور:(سنو نیوز) بھارت کے محکمہ موسمیات نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کو پاکستان اور کیویز کے مابین ہونے والے میچ میں دوپہر کے وقت بارش کی پیشگوئی ہے، میچ صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا مگر دوپہر کو موسم میں بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو بنگلورو میں دن 2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 358 رنز کے تعاقب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، گلین فلپس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اوپننگ بیٹر ڈیون کانوے 2،ول ینگ33، رچن روندرا 9، کپتان ٹام لیتھم 4 اور ڈیرل مچل 24 اور سینٹنر7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نے سب سے زیادہ گلین فلپس نے 60 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4 مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں،کوٹزی کے حصے میں 2 جبکہ ربادا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے کیویز کو کس مارجن سے ہرانا ہوگا ؟ نیوزی لینڈ کی ہار کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پرآگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔ اگر پاکستان اپنے بقیہ میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے پو پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنالے گا۔ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے کیویز بائولرز کا بھرکس نکال دیا، کیونٹن ڈی کوک نے ورلڈ کپ کی چوتھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ وین ڈر ڈیوسن بھی آج جارح مزاجی کے ساتھ کھیلے اور انہوں نے بھی کیویز کے خلاف 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے سنچری داغ دی اور 133 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے بھی تیز بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمس نیشم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔