میکے سے فارچیونرگاڑی نہ لانے پربہو قتل
Image

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)میکے سے فارچیونر نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کوبہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گریٹرنوائیڈا میں پیش آیا، کرشمہ کے بھائی دیپک نے موقف اختیارکیا کہکرشمہ اور وکاس کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔

بہن کو 11 لاکھ مالیت کا سونا اور ایس یو وی گاڑی بھی دی گئی تھی لیکن اس کے سسرال کا پیٹ پھر بھی نہیں بھرا تھا۔

کرشمہ کے بھائی دیپک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرشمہ کے سسرالی مزید جہیز مانگنے لگے اور جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

بھائی کے بقول معاملات کے حل کے لیے وہ پنچایت بھی گئے اور سسرال والوں کو مزید 10 لاکھ دیئے گئے لیکن تشدد پھر بھی نہ رک سکا اور فارچیونر گاڑی مانگنے لگے۔

دوسری جانب پولیس نے بھائی دیپک کی درخواست پر شوہر وکاس، سسر سومپال بھاٹی، ساس راکیش، نند رینکی، دیور سنیل اور انیل کے خلاف مقدمہ درج جبکہ سسر سومپال کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار کارروائی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/latest/75273/