کیا شعیب ملک تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟
Image

لاہور:(سنو ڈیجیٹل) کیا پاکستان کے مشہور کرکٹر شعیب ملک ثانیہ مرزا اور ثناء جاوید کے بعد اب تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ کیا اب شعیب ملک اور ثناء جاوید کی علیحدگی ہونے جا رہی ہے؟کیا ایکٹرس نوال سعید نے شعیب ملک کے پرپوزل کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے؟

شعیب ملک کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فلرٹی قسم کے انسان ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف خود ایک پروگرام میں کیا تھا کہ مجھے ہر طرح کی لڑکیاں پسند ہیں اور ایک نہیں بلکہ بہت ساری پسند ہیں۔ میں کسی ایک کا نام لے کر باقیوں کو ناراض نہیں کر سکتا، مجھے سب ہی پسند ہیں۔

کچھ عرصہ قبل نوال سعیدنے مومن ثاقب کے پروگرام میں شرکت کی تھی، انہوں نے پاکستانی ایکٹرس سے سوال پوچھا تھا کہ جب انسان مشہور ہوتا ہے تو اسے ہر قسم کے میسجز آتے ہیں۔ کبھی ایسا میسج آیا جس کو پڑھ کر آپ نے کہا ہو کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

نوال سعید نے اس سوال کا ہنستےہوئے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ڈائریکٹ میسجز تو اچھے آتے ہیں لیکن مجھے تو پاکستانی کرکٹرز پیغامات بھیجتے ہیں۔ اس پر مومن ثاقب نے سوال داغا کہ کیا آپ نے ان پیغامات کے سکرین شارٹس اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں؟

اس پر نوال سعید نے کہا کہ وہ میسجز ابھی تک میرے پاس محفوظ ہوں گے کیونکہ میں نے ان کو ڈیلیٹ نہیں کیا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ پاکستان کی پوری دنیا میں نمائندگی کر رہے ہیں آپ اپنے ویریفائیڈ اکائونٹ سے کسی کو میسج کرکے کسی کی تعریفیں کیسے کر سکتے ہیں۔

مومن ثاقب نے پوچھا کہ تو کیا آپ کو اپنی تعریف پسند نہیں ہے؟ اس پر نوال سعید نے کہا کہ تعریف تو پسند ہے لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کسی پاکستانی کرکٹر کو ایسا کرنا چاہیے۔ اس پر مومن نے کہا کہ آپ خود بھی پاکستانی ہیں وہ بھی اسی ملک کے شہری ہیں، اگر آپ یہاں ان کو کوئی میسج دینا چاہتی ہیںتو دے دیں۔

نوال سعید نے کہا کہ میں بھی عوام کی طرح ان کیلئے دعا ہی کروں گی۔ ہم تو بس ایکٹر ہیں لیکن آپ گرین شرٹ پہن کر پوری دنیا کے سامنے ہماری نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ لوگ تو ایسا نہ کریں، مجھے بڑا عجیب لگتا ہے۔ اس پر مومن ثاقب نے مذاق میں کہا کہ یہ بس صرف اداکاروں کو جائز ہے کہ وہ ایسے کام کریں؟نوال نے اس پر کہا کہ ایکٹرز کا میسج اتنا شاکنگ نہیں لگتا۔

مومن ثاقب نے کہا کہ مطلب آپ کوایکٹرایسے میسجز کریں تو آپ کہتی ہیں کہ مجھے تم سے ایسی امید تھی، کرکٹر کرے تو آپ حیران ہو جاتی ہیں۔ نوال نے کہا کہ ہاں، میں تو حیران ہو جاتی ہوں۔ مومن نے کہا کہ مطلب کرکٹر کا حادثہ ہوا ہے؟ نوال نے کہا کہ ہاں، مجھے کرکٹرز کے میسجز آتے رہتے ہیں۔

اس پر مومن نے کہا کہ یار ہمارے کرکٹرز کرکٹ پر focus نہیں کرتے؟ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرواؤ۔ مومن نے نوال کو مذاق میں کہا کہ آپ اپنا انسٹا ڈیلیٹ کر دیں۔ پھر سنجیدہ ہو کر کہا لوگوں کے میسجز کے پیچھے اپنا کچھ کمپرومائز مت کرنا۔

ابھی حال ہی میں نوال سعید نے ایک بار پھر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پیغامات بھیجنے والے کرکٹرز شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے نادیہ خان شو میں کہی۔ جہاں انہوں نے پاکستانی کرکٹر ز کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات پر کھل کر بات کی۔

پاکستان اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایک ٹیلی ویژن شو میںکرکٹر ز کے بارے میں جو بات کی تھی وہ سچ تھی۔ نادیہ خان کے پروگرام میں شریک دیگر مہمانوں نے پاکستانی کرکٹرز کے نام لینا شروع کیے تو نوال سعید مسکراتی رہیں لیکن کسی کا نام نہیں لیا۔میزبان نادیہ خان نے کہا کہ کیا آپ کوشعیب ملک نے پیغامات بھیجے تھے؟اس پر اداکارہ نوال سعیدمسکراتی رہیں ۔