کرنسی مارکیٹ میں روپیہ کی اجارہ داری
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑا، ڈالر انٹربینک میں10 اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے کم ۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کی کمی سے 277روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 280روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ملک کی معاشی بہتری، سیاسی استحکام اور شرح سود زیادہ ہونے سے ریٹ آف ریٹرن پرکشش ہونے کے سبب غیرملکی سرمایہ کار پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین ہفتوں سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مثبت سگنلز مل رہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ساتھ جاری معاملات کے بعد مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے سستے قرضوں کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے استحکام کا باعث ہیں۔

غیرملکیوں کی چار سالہ وقفے بعد مارچ میں پاکستان میں 82ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، پاکستان کے زرعی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مالیاتی ضروریات پر بات چیت کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/latest/75239/