سونے کی قیمت میں رواں سال کا ریکارڈ اضافہ
Image
لاہور:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2094 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سال 2024 کے دوسرے دن منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 221300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1372 روپے کے اضافے سے 189729 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ خیال رہے کہ انٹربینک میں سال 2024 کی ٹریڈنگ کا آغاز ہو گیا، انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 36 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کا ہوگیا گذشتہ سال 2023 کے آخری سیشن میں ڈالر 281 روپے 86 پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا تیزی پر آغاز دیکھا گیا، 100 انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور کرگیا، انڈیکس 65 ہزار 287 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز نئے سال کے پہلے ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، سٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد 63 ہزار کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی تھی، گذشتہ روز 100 انڈیکس 64662 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ گذشتہ سال 2023 میں جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا وہاں دوسری جانب ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/02/01/2024/latest/62566/ ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا تاہم مجموعی طور پر سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 226.43 روپے تھا، سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں پاکستان میں سونے کی قیمت پاکستان میں 25 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا، سال 2023 جمیں ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فی صد جب کہ پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔