پنجاب میں 214 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
Image
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صوبے بھر میں 214 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9512 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4032 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں گذشتہ روز 124 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2287 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گذشتہ روز 25 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 968 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گذشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 780 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 24 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 431 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال میں 4 اور ساہیوال میں ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آئے۔ دوسری جانب پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کا تیسرے روز پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں، پہلے دو روز 20 لاکھ 78 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 8 لاکھ، 68 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ راولپنڈی میں 3 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، شیخوپورہ میں 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راجن پور میں 3 لاکھ 72 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا لاہور، راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، مہم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے، کوئٹہ، کراچی میں وائرس کی نشاندہی کے بعد راجن پور کو بھی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لاہور سے آبادی کی نقل و حمل کی بدولت شیخوپورہ کو بھی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے، لاہور، راولپنڈی میں پولیو مہم 5 نومبر تک جاری رہے گی، شیخوپورہ، راجن پور میں مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی, 32 ہزار پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں۔ لاہور میں 14 ہزار پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں، راولپنڈی میں 7 ہزار ورکر مہم کا حصہ، شیخوپورہ میں 7 ہزار ورکر مہم کا حصہ، راجن پور میں 4 ہزار ورکر مہم کا حصہ ہیں۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے 42 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی ،داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں گے۔