کس طرح کے مرد سانپ ہوتے ہیں؟نادیہ خان نے بتادیا
Image

کراچی :(ویب ڈیسک )معروف میزبان و اداکار نادیہ خان کا کہنا ہے کہ طلاق شدہ اور بیوہ ہونے والی عورتوں کے ساتھ ہمدردی جتانے والے اور انہیں کندھا فراہم کرنے والے مرد حقیقت میں سانپ ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔نادیہ خان نے کہا کہ رشتہ ختم ہونے یا طلاق کے بعد خواتین کی زندگیوں میں آنے والے مرد دراصل سانپ ہوتے ہیں جو خود کو ہمدرد ظاہر کر کے اپنے مذموم مقاصد پورے کررہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وہ کبھی بھی اپنی جذباتی کیفیت کسی مرد کے سامنے بیان نہ کریں کیونکہ اُس سے آپ کو فائدے کی جگہ نقصان ہی پہنچتا ہے، اگر آپ کو مضبوط ہونا ہے تو کاروبار کریں اور اسکو بڑھانے پر توجہ دیں‘۔

نادیہ خان نےمزید کہا کہ رشتہ ختم ہونے کے بعد عورت کاجذباتی طور پر ٹوٹ جانا ایک فطری عمل ہے، ایسے حالات میں عورت کوچاہیےکہ وہ خود کو مضبوط کریں اور کسی کے سامنے جذباتی نہ ہوں، اگر ممکن ہو تو وہ اپنے معاملات سے ایک طویل بریک لیں اور پھر اپنی زندگی میں بھرپور انداز سے کم بیک کریں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage