مزدوروں کا عالمی دن جبر و استبداد کیخلاف شکاگو کے شہداء کی یاد دلاتا ہے: محسن نقوی
Image
لاہور(سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں، محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے، محنت کشوں کی عظمت کو سلام، ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے ورکرز کے لئے کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر32ہزار روپے کی ہے،پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کے پیچھے اصل رفتار ہے، ورکرز اور آجر قومی ترقی کی کوششوں میں شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے،ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کشوں کی قربانیوں اور انمول شراکت کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage