آخری میچ میں پاکستان کانیوزی لینڈ کوجیت کیلئے179رنزکاہدف
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیتتے ہوئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ اوورز میں پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنائے، کپتان بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، بابراعظم کی اننگز میں 2 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔ کپتان بابراعظم کے علاوہ فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/27/04/2024/latest/78016/

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے، پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا تاکہ سیریز 2-2 سے برابر ہوسکے جبکہ نیوزی لینڈ کوشش کرے گا کہ آج کا ٹی 20 میچ جیت کر پاکستان کو 1-3 سے شکست دی جائے۔