گھریلو آلات میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گھریلو آلات میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کرنے جارہی ہے۔

سام سنگ کمپنی کا گھریلو آلات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اے آئی کا استعمال کرنے کے اعلان کے بعد کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے آلات کے توانائی کے استعمال اور غذاؤں کے ضیاع کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75373/

لانچ کیے جانے والے نئے آلات میں ایسے فیج جن میں کیمرے نصب ہوں گے جو غذاؤں کو اسکین کیا کریں گے، واشنگ مشین جو توانائی کے کم استعمال کیلئے اپنے چکروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھیں گی شامل ہیں۔

سام سنگ کمپنی بہت جلد اے آئی چیٹ بوٹ کومبو نام کا نیا روبوٹک ویکیوم کلینر بھی متعارف کرنے جارہی ہے جو پورے گھر میں گھوم کر خود ہی صفائی کیا کرے گا۔

سام سنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو جونگ ہی ہاں کا کہنا ہے کہ نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز ماضی کی نسبت بہت بہتر ہیں اور ان سے بہت زیادہ کام لیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کمپنی کی جانب سے یہ گھریلو آلات پر مبنی اشیاء اس وقت متعارف کروائی جارہی ہیں جب پوری دنیا میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو مستقبل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/technology/75176/

ایک طبقے کو مصنوعی ذہانت، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے متعلق بہت سے تحفظات ہیں جیسے اس کو قابو کرنے اور صارفین کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے جیسے معاملات ہیں۔

سام سنگ کمپنی کے لوگوں کے تحفظات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ’اسٹرنجنٹ سام سنگ ناکس سیکیورٹی اسٹینڈرڈ‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

فریج، واشنگ مشین، روبوٹک ویکیوم اور دیگر اشیاء صارفین کے ڈیٹا کر انکرپٹ کرتی ہیں یعنی کہ یہ اشیاء اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تھری ڈی نقشے یا تفصیلی تصاویز ہیکرز کیلئے دستیاب نہ ہوں اور ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہیں۔