عمر اکمل کے منفرد لباس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
Image
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے حال ہی میں ایک منفرد لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
 
 عمر اکمل نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
دلچسپ کیپشن اور تبصرے:
 
اپنی تصویر کے کیپشن میں عمر اکمل نے لکھا کہ "بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے"۔ اس تصویر میں وہ اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
 
 دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر اکمل نے اس تصویر کے ساتھ تبصرے کا سیکشن بند کر دیا ہے۔
 
عمر اکمل کا کرکٹ کیرئیر:
 
 
 
عمر اکمل کے کرکٹ کیرئیر میں مشکلات بھی پیش آئیں۔ پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر انہیں معطل کیا گیا تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔
 
 2020 ءمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا، تاہم 2021ءمیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔
 
فٹنس ثابت کرنے کی کوشش:
 
چند روز قبل عمر اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنے گھر کے لان میں شرٹ کے بغیر کھڑے تھے۔ 
 
ان تصاویر میں وہ اپنے سِکس پیکس نمایاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اپنی فٹنس ثابت کر سکیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ "توجہ فرمائیں، یہ تصویر ان کے لیے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں"۔
 
عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 
 
ان کی تصاویر اور کیپشنز نے نہ صرف ان کے فیشن کے منفرد ذوق کو ظاہر کیا ہے بلکہ ان کی فٹنس پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
 
 عمر اکمل کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ موضوع بن گئی ہیں۔