لوئیس ہملٹن ایف ون برٹش گراں پری میں کامیاب
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ اور لیجنڈ فارمولا ون ریسر لوئیس ہملٹن نے برٹش گراں پری جیت لی۔

 برٹش گراں پری 2024 کی52 لیپس پر مشتمل ایف ون ریس میں لوئیس ہملٹن کا ٹاپ ریسر میکس ورسٹاپن اور لینڈو نورس کے ساتھ سخت مقابلہ رہا تاہم ہوم وینیو پر لوئیس ہملٹن نے اپنی مہارت اور تجربے کا خوب استعمال کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

 

ریس کے دوران ورسٹاپن دوسرے اور نورس تیسرے نمبر پر رہے، تین سال بعد لوئیس ہملٹن کہ یہ پہلی اور کیریئر کی مجموعی طور پر 104 ویں فتح ہے، لوئیس ہملٹن نے نویں مرتبہ برٹش گراں پری جیتی ہے جو ایک ریکارڈ سے کم نہیں۔

 

انہوں نے اس سے قبل آخری بار 2021 میں سعودی گراں پری میں کامیابی حاصل کی تھی۔

 

فارمولا ون ریسنگ سیزن 2024 میں 12 ریس مکمل ہونے کے بعد نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن 255 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،  لینڈو نورس 171 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔