شیر کے سامنے چاہت فتح علی خان ڈھیر ہوگئے
Image
لاہور :(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل،اس مرتبہ گلوکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ شیر کیساتھ ہونے والے انٹریکشن نے انہیں وائرل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پلیٹ فارم پرایک اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں چاہت فتح علی خان کوایک صوفے پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی جگہ پر ایک ٹائیگر بھی اپنے مالک کے ہمراہ موجود ہے جس کی ہیبت اور دہشت سے چاہت فتح علی خان اسے خوفزدہ ہو تے دکھائی دے رہے ہیں۔

کمرے میں موجود ٹائیگر ایک لمحے کے لیےچاہت فتح علی کے قریب آتا ہے تو اس کے ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے چاہت فتح ایک لمحے کے لیے خوف کا شکار ہوجاتے ہیںتاہم اسی لمحے شیر کا مالک اسے روک لیتا ہے۔
 
دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے مزے مزے کے تبصرے بھی کرنا شروع کیے۔
 
اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والےمقامی سنگر قیصر منیر خان کی جانب سے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
 
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق چاہت فتح نےلجنڈری نصرت فتح علی خان کے ساتھ جھوٹا خاندانی تعلق ظاہر کیا اور ان کے گیتوں کو بے سرے انداز میں گایا جس سے ان کی گائیکی کی شہرت کوشدید نقصان پہنچا۔
 
نوٹس میں کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان نے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔مقامی سنگر کی جانب سے چاہت فتح سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
 
15 روز کے اندر جواب ناں آنے پر قانونی کاروائی ہوگی اور ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔