کرکٹ ٹیم کی کمان بابراعظم کے نام: پی سی بی کا اعلان
Image

لاہور: (سنو نیوز) پی سی بی نے اتوار کے روز کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا، کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے عہدے سے ہٹائے گئے بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر سے ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنا دیا گیا۔

رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر سے کپتانی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/21/02/2024/sports/cricket/70229/

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی قیادت کرینگے، اس سے قبل پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان نامزد کیا تھا۔

سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کے بابراعظم ایک بار پھر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

گزشتہ روز بابراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے لکھا تھا کہ بابراعظم از بیک اور آج پی سی بی کی جانب سے بابراعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/02/2024/sports/69797/

گذشتہ چند دنوں سے بابراعظم کی بطور کپتان واپسی کی خبریں گردش کررہی تھیں،پی سی بی کی بنائے جانے والی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھی چیئرمین پی سی بی کو بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی گزارش کی گئی تھی اس کے علاوہ دیگرحوالوں سے بھی بابراعظم کا نام بطور کپتان سب سے زیادہ لیا جارہا تھا جس کی بنا پر انہیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں انہیں بیک وقت تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم دونوں کپتان اپنی ذمہ داریوں کوادا کرنے میں ناکام ہے اور ٹیم کو انکی کپتانی میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا ہڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/02/2024/sports/cricket/67805/