پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد
Image

لاہور: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بڑے بڑے رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے ایک سو بائیس لاہور اور این اے نواسی میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/12/2023/election-2024/62136/

شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہربانو کے بھی این اے ایک سو اکاون ملتان سے کاغذات مسترد ہوگئے۔ این اے اکہتر سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور بھابھی اروبا ڈارکے کاغذات بھی رد کر دیے گئے ہیں۔

یاسمین راشد کے این اے ایک سو تیس، حماد اظہر کے این اے ایک سو انتیس لاہور، زلفی بخاری کے این اے پچاس اٹک سے کاغذات مسترد مسترد کردئیے گئے۔ قاسم خان سوری کے این اےدوسوتریسٹھ کوئٹہ، علی محمد خان کے این اے تئیس، اسدقیصراورشاہرام ترکئی کےصوابی سےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

جبکہ فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کے این اے دو سو تئیس بدین، اختر مینگل کے این اے دو سو چونسٹھ کوئٹہ اور رانا جمیل حسن گڈ خان کے این اے ایک سو بارہ ننکانہ صاحب سے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/12/2023/election-2024/62139/