پنجاب میں نمونیہ مزید 14 بچوں کی زندگیاں نگل گیا
Image
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 14 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 2 بچہ جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ایک روز کے دوران 202 نئے کیسز سامنے آئے، پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 275 اموات اور 16 ہزار 203 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 56 ہلاکتیں اور 2 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوری کے دوران پنجاب سے 10,520 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے ایک روز کے دوران 197 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں، جنوری کے دوران پنجاب سے 10,520 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے ایک روز کے دوران 197 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ جنوری کے دوران لاہور سے1570 کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں، والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔ دوسری جانب پشاور مین 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5 سال سے کم عمر ہزاروں بچے متاثر ہوئے ہیں، محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 2023 کی آخری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/21/01/2024/latest/65616/ گذشتہ سال اکتوبر میں کے پی میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے، دسمبر میں نمونیا سے متاثر 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی، گذشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ ہری پور میں 4 ہزار ، دیر لوئر 3ہزار200، پشاور میں 2 ہزار 800 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، صوابی 2 ہزار 700، چارسدہ ایک ہزار، لکی مروت میں 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، سردی کی شدت میں اضافے سے نمونیا کے کیسز بڑھے ہیں، والدین بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں۔