ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں،12 ملزمان گرفتار
Image

راولپنڈی :(ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرکے 12ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد اللہ سے1کلوشنکوف ، ملزم عزیز اللہ سے 1 پستول30بور،صادق آباد پولیس نے ملزم شہریار سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم گلاب سے 1 پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جہانگیر سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم اسد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد وقار سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،صد واہ پولیس نے ملزم عمران سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم عمر سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم عمر شہزاد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم عبدالرافع سے 1کلاشنکوف معہ ایمونیشن اپنے قبضے میں لیا۔

کہوٹہ پولیس نے ملزم خالد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/22/12/2023/latest/60864/

دوسری جانب ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی منظم گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیر نگرانی ٹیم نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان میں محمد نعیم، محمد ظریف اور صید رسول شامل ہیں،ملزمان کو بھاٹی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 82 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ترجمان ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔