دس لاکھ تاوان کے لیے اغواہونے والا بچہ بازیاب،ایک اغواکار گرفتار
Image

راولپنڈی:(سنونیوز)31 اگست کو 10 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے معصوم بچے کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔اغوا میں ملوث ایک اغوا کار گرفتار جب کہ دیگر دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بچہ اغواء ہوا ہے جس پر پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی۔

پولیس تفتیش میں ایک موبائل فون بھی ہاتھ لگا جس سے تفتیش آگے بڑھی ۔لوکیش اسلام آباد ہری پور اور دیگر ایریاز کی آ رہی تھیںتاہم ٹیکنیکل طریقے سے بچے کو بازیاب کیا گیا ۔

ایس پی صدر کے مطابق ایک شخص گرفتار ہوا دو کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیںاغواء کار گرجا روڈ کے ہیں مگر انکے رشتہ دار نہیں ہیں دس لاکھ تاوان مانگا گیا تھا تینوں لوگوں کی شناخت ہو چکی ہےملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،انکے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں ۔چونترہ میں غیرت کے نام پر دو قتل ہوئے انکے ملزمان کو بھی ٹریس کر رہے ہیں صدر ڈویژن میں چالیس گینگز کو پکڑ کر چار کروڑ روپے برآمد کیے جا چکے ہیں۔