قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ
Image

لاہور:(سنونیوز)سپورٹس بورڈ پنجا ب کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر اولمپئن الیون اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان نمائشی ہاکی میچ ۔ اولمپئن الیون نے تین کے مقابلے چار گول سے میچ اپنے نام کر لیا۔

قائد ملت کی سالگرہ کے موقع پر ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اولمپئن کھلاڑی اور انٹرنیشنل پلیئرز نے حصہ لیا ۔اولمپئن الیون سے شہباز سئنیر، شفقت ملک، محمد عثمان اور شاہد گل نے1-1 گول کیا جبکہ انٹرنیشنل الیون سے محمد ولید نے 2 اور عماد نے1 گول کیا۔

نگران مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے اولمپئن کے میچ کا اہتمام کیا گیا ۔ اولمپئنز نے دوستانہ میچ کو خوش آئند قرار دیا ۔ تمام اسٹارز ایک بار پھر میدان میں ایک ساتھ نظر آئے ۔

اولمپئن شہباز سیئنر، آصف باجوہ سمیت سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی میچ کھیلا ۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں میں انعاما ت تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/24/12/2023/sports/61242/

دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، سابق کپتان اور بیٹر سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کیجانب سے میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں فہیم اشرف کا نام بھی شامل نہیں کیا گیا ہے، فہیم اشرف بھی آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم ، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ملبرن میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی تھی۔ دوسری اننگز کے آغاز پر ہی اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود 2,2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے