صبح کی ورزش وزن کم کرنے میں مدد گار:تحقیق
Image

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک )وزن کم کرنے والے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری،ایک تحقیق کے مطابق صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان ورزش کرناوزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں کی جانے والی تحقیق میں ریسرچرزنے 5 ہزار 285 افراد کو صبح، دوپہر اور شام میں ورزش کے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔صبح کے گروپ میں 10 سے 13 برس کی عمر کے 642 افراد تھے۔ یہ گروپ دیگر دو گروپس سے عمر میں لحاظ میں کم عمر تھا۔

ریسرچ سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق وہ افراد جو صبح کے وقت نارمل اور سخت نوعیت کی ورزش میں مصروف رہے ان کا باڈی ماس انڈیکس اور کمر کا سائزیگر گروپس کے ممبران کی نسبت کم تھی۔

دی ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز ڈپارٹمنٹ کےمطابق یہ تحقیق روزمرہ کی جسمانی ورزش کا معائنہ کرنے اور اس کے صحت پر اثرات کا جائزہ لینے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔

ریسرچ کے دوران صبح کے وقت ورزش کرنے والے افراد نے دن کے بعد کے حصے میں ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں صحت مند غذا اور کم حراروں کی کھپت کے حوالے سے بھی بتایا۔

ریسرچ کے دوران ماہرین کے علم میں یہ بات بھی آئی کہ اس سب کے باوجود ان افراد کے نچلے جسم کا ماس انڈیکس اور کمر کی پیمائش برقرار تھی۔