عمران خان کی طبیعت ناساز، چیک اپ کروانے کی اجازت طلب
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) بانی تحریک انصاف عمران خان نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت طلب کرلی ہے۔ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان جب روسٹرم پر آئے تو انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو دیکھانے کی اجازت طلب کی اور درخواست دی۔ عمران خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ 7 ماہ ہوگئے ایک بار بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا۔ عمران خان کی درخواست پر جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں آپ وہاں ان کے پاس چیک اپ کروالیں۔ یہ بھی پڑھیں: https://sunonews.tv/23/02/2024/pakistan/70488/ جج کی بات پر عمران خان نے جواب دیا کہ 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے۔ ڈر ہے جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے عمران خان سے کہا کے کہ آپ درخواست دے دیں اس مناسب حکم سناتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد ملاقات بھی ہوئی ہے۔