اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ریکارڈ
Image

کراچی :(سنونیوز)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں نمایاں تیزی دیکھنے کوملی،ہنڈرڈ انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے کے آخری کاروباری سیشن میں کاروبار گرین زون میں رہا، الیکشن کمیشن کا جنوری میں انتخابات کروانے کے اعلان سے حصص بازار میں غیر یقینی صورتحال ختم ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اعتماد کے ساتھ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اور خطیرمنافع حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ میں جان آگئی

گذشتہ روزطویل مندی کے بعداسٹاک مارکیٹ کا شاندار کم بیک ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔سرمایہ کاروں نے محتاط انداز میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمایا۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد کے قریب پہنچ گیاہے ۔اس موقع پر چھوٹے ٹریڈرز نے بڑی ہمت کر کے مارکیٹ کو کھینچ کر گرین زون میں لے آئے جس کے باعث حصص بازار میں 4 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔اس موقع پر سرمایہ کاروں نے 31 ارب روپے منافع کمایا۔

گزشتہ دنوں چھوٹے سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔معاشی حالات سے مطمئن ہونے پر ٹریڈرز نے مارکیٹ میں پیسے لگاکر گیا رہ ارب روپے کا منافع کمایا۔ حصص بازار میں تین ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے دس کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی۔