ماہ رمضان میں پیٹ درد سے نجات پانے کے طریقہ کار
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہ رمضان میں مسلمان تقریباً15 سے 16 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں جس کے باعث جسم کے نظام میں تبدیلیاں بھی واقع ہوتی ہیں۔

ماہ رمضان میں اکثرلوگوں کو ہاضمہ کے مسائل ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں پیٹ درد کی شکایات پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/03/2024/latest/73564/

پیٹ درد اس وجہ سے ہوتا ہے کہ لوگ مغرب کی اذان کے فوراً بعد زیادہ کھانا کھاتے ہیں، کھانے میں بدپرہیزی اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار لینے کے باعث پیٹ پھولنے اور قبض جیسے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

ان مسائل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ افطاری کےوقت تلی ہوئی زیادہ چیزیں کھانا، مصالحہ دار چیزیں کھانا، سونے سے قبل بھی بھاری مقدار میں کھانا، پانی کی کمی وغیرہ ہیں، ان تمام وجوہات کے باعث پیٹ کا درد ہوسکتا ہے۔

پیٹ درد اور باقی مسائل سے بچنے کیلئے افطاری کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پیئے تاکہ پانی کی کمی پوری ہوسکے، انسان کو روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی کے پینے چاہیئے۔

افطاری کے وقت تیزابی، تلی ہوئی اور مصالحہ دار غذاؤں سے دور رہیں، مثلاً پکوڑے، سموسے، مرچوں والی چنا چاٹ وغیرہ وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/03/2024/latest/73555/

ماہرین کے مطابق افطاری کے بعد روزہ داروں کو ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے، اس کے لیے خربوزے بہترین پھل ہے، خربوزوں کے علاوہ تربوز بھی انتہائی اہم پھل ہے جس سے جسم کی تیزابیت ختم ہوتی ہے۔

پھلوں کے علاوہ روزاہ داروں کو سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیئے، مثال کے طور پر گوبھی، بھنڈی، دال وغیرہ وغیرہ۔

ماہرین کے مطابق پیٹ درد اور تیزابیت سے چھٹکارا پانے کیلئے سحری کے بعد اور افطار سے ایک گھنٹہ قبل روزانہ ورزش کریں، ہلکی پھلکی ورزش سے جسم تندرست رہے گا اور ہاضمہ میں بھی کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سحری میں شہد کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے، شہد قبض کے خلاف کارآمد ثابت ہوتا ہے، شہد سے گلے کی سوزش، کھانسی اور زکام جیسی بیماریوں کے ساتھ ساتھ پیٹ اور قبض کے مسائل کے لیے بھی بہت بہترین ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہد کے سے کینسر جیسی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے لیکن اگر انسان کو شوگر ہے تو شہد کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/21/03/2024/latest/73844/

ماہرین نے ماہ رمضان میں دودھ اور دہی کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے، دودھ اور دہی فائبر کے ساتھ جسم کو پروبائیوٹکس بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ پیٹ کو تندرست رکھتے ہیں، ماہرین کے مطابق سحری کے وقت روٹی کے ساتھ دہی کھائیں اور آخر میں دودھ بھی پی لیں جو پیٹ اور قبض کے لیے فائدہ مند ہے۔