بلوچستان،کے پی بارشوں اورسیلاب کےبعدتباہی کامنظرپیش کرنےلگے
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی بارشوں اور سیلاب کے بعد تباہی کا منظر پیش کرنے لگے، مختلف حادثات میں 79 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تاحال سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، بیشتر اضلاع میں 24اپریل سے پھر سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 16افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں بھی بارش عوام کے لئے زحمت بن گئی، بارشوں سے کئی اضلاع میں لوگ بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں 63 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/20/04/2024/pakistan/77060/

بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران چھٹیں، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے سب سے زیادہ چمن، نوشکی، چاغی، گوادر، پسنی، کیچ اور قلعہ عبداللہ متاثر ہوئے صوبہ میں املاک کے علاوہ زراعت، مواصلاتی نظام، مال مویشی اور شاہراہوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہیں، پشاور سمیت صوبے کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 33 بچوں، 15 خواتین،اور 15 مردوں سميت 63 افراد جاں بحق جبکہ 24 بچوں سمیت 78 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 3202 گھروں کو نقصان پہنچا، 477 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، اسکولوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/04/2024/pakistan/76778/

بارشوں سے صوبہ خیبرپختونخوا کے متعدد شہر جن میں نوشہرہ ،چترال اور دیر سمیت کئی اضلاع اور بھی ہیں جو شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس ٹیمیں سیلابی صورتحال میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔