سونے کی قیمت میں مزید 4ہزار 600 روپے کا اضافہ
Image

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں، آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سنو نیوز کے مطابق فی تولہ 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہوکر 232400 روپے کا ہوگیا، یہ اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3ہزار943 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99ہزار245روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/21/03/2024/pakistan/73824/

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، گزشتہ روز فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا۔

جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے کا ہوگیا تھا۔ 22 قراط سونا 10 گرام سونا ایک لاکھ 79 ہزار 27 روپے کا ہوگیا۔ دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 2178 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں غیر ملکی سرمایہ کاری 146 ملین ڈالر رہی۔ فروری 2023 کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/21/03/2024/latest/73768/

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی تا فروری کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 932 ملین ڈالر رہی۔ جولائی سے فروری کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی آئی۔

مالی سال کے 8 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 821 ملین ڈالر رہی۔ 8 ماہ کے دوران 46 ملین ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری ہوئی۔