ایشین جونیئر سنگلز اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان انڈر 13 کیٹیگری کا چیمپئن بن گیا
Image

بیجنگ:(ویب ڈیسک ) پاکستان نے 6 سال بعد انڈر 13 کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ،ایشین جونیئر سنگلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین میڈل اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ڈالیان میں کھیلی گئی ایشین جونیئر سنگلز اسکواش چیمپئن کے انڈر13 کا فائنل حیران کن طور پر دونوں پاکستانیوں کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میں نعمان خان نےاحمد ریان خلیل کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت جیتا جبکہ احمد ریان سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔

انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو ملائیشیا کے” لو وا سیم “سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اوروہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔