13 شہروں میں کل موبائل سروس معطل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ملک بھر میں 21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پنجاب کے 13 شہروں میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور، گجرات، ڈی جی خان، شیخوپورہ، صادق آباد، چکوال، تلہ گنگ شامل ہیں جہاں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ علی پور، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، علی پور، کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل سروس کی بندش کیلئے خط لکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/20/04/2024/pakistan/77087/ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ دستاویزات سنو نیوز نے حاصل کرلیں۔ الیکشن کمیشن دستاویزات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 3 حلقوں پر 35 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی بی خضدار 20 اور پی بی 22 لسبیلہ میں ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہوگی۔ بلوچستان اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 263 جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 983 خواتین ووٹرز ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے ضمنی انتخابات کیلئے ٹوٹل 354 پولنگ اسٹیشنزبنائے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں مرد ووٹرز کیلئے 53 جبکہ خواتین کیلئے 52 اور 253 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے مرد ووٹرز کیلئے 615 پولنگ بوتھ جبکہ خواتین ووٹرز کیلئے 459 اور مجموعی طور پر 1074 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کیلئے 70 پولنگ اسٹیشنز نارمل، 106 حساس پولنگ اسٹیشنز اور 178 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پرکل انتخابات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید رنگوں کے بیلٹ پپیرز چھاپے گیے ہیں۔ بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے آر اوز تک پہنچا دیے گیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے آر او کو چار جبکہ صوبائی اسمبلی کے آر او کو 3 لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے گئے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے ای ایم ایس سسٹم کی مدد سے فارم 31، 32 اور 33 کو مرتب کر لیا گیا۔ 21 حلقوں کے لیے 4 ہزار 500 سے زائد انتخابی عملے کو ٹریننگ دی گئی۔