عماد وسیم کے میچ کے دوران سگریٹ کے بھرپور کش،ویڈیو وائرل
Image

کراچی:(ویب ڈیسک )اسلام آبا دیونائیٹڈ کے آل رائونڈ رعماد وسیم کی پی ایس ایل فائنل کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے کی ویڈیو وائرل۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کھیلے جانے والے فائنل میں جب ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری تھی تو اس دوران 18ویں اوور میں عماد وسیم گراؤنڈ سے چلے گئے، اس وقت ملتان سلطانزکامجموعی اسکور 127 پر 9 کھلاڑی آؤٹ تھےاور کریز پر افتخار احمد اور محمد علی موجود تھے۔

دوران میچ جب کیمرہ مین نے ڈریسنگ روم کی طرف کیمرہ گھمایا تو تو عماد وسیم وہاںسکون اور اطمینان سے بیٹھے سگریٹ پی رہے تھے، آل راؤنڈر دھواں اڑانے میں اس قدر مصروف تھے کہ انہیں معلوم نہ ہوسکا کہ کیمرہ ان کی جانب ہے۔

جیسے ہی عماد وسیم کو علم ہو ا کہ انہیں سگریٹ پیتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے دیکھ لیا ہے تو انہوںنے فورا سے اپنی سگریٹ چھپالی۔عماد وسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

گذشتہ رات ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

 پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان لے اڑے۔

 پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر رہے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر اعظم خان قرار پائے۔

اس کے علاوہ  پی ایس ایس 9 کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ شاداب خان قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/03/2024/latest/73498/