پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آزمائشی تجربے کا مقصد ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے، تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوؤں کو بھی جانچا گیا، میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے۔ تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینرز کو مبارک باد دی۔ صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور عسکری قیادت کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔