جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے کے 6 آسان طریقے
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) انسانی صحت میں خراب کولیسٹرول کی سطح ہر عمر کے لوگوں میں عام ہو گئی ہے، جب ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ صحت کی مختلف پیچیدگیوں کی راہ ہموار کردیتی ہے۔ انسانی جسم میں اضافی کولیسٹرول ہماری شریانوں میں جمع ہو سکتا ہے اور خون کی نالیوں کو تنگ کرتا ہے، یہ تنگی خون کے بہاؤ کو محدود کرتی ہے جسکے نتیجے میں دل کی بیماری، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ صحت مند سطح کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنا اور انکو منظم کرنا بہت ضروری ہے، ماہر غذائیت لونیت بترا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں عملی مشورے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنا، صحت مند چکنائی کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہے، یہ سب کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور کم کرنے میں معاون ہیں۔ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کیلئے ماہرین کی طرف سے آسان تجاویز مندرجہ ذیل ہیں۔ صحت بخش چکنائی کا انتخاب کریں اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار کو بڑھائیں خوراک میں اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں کھائیں باقاعدگی سے ورزش کریں اپنے وزن کا صحت بخش انتظام کریں تمباکو نوشی بالکل ترک کر دیں طبی ماہرین کے مطابق پورے جسم کی صحت کا انحصار کسی شخص کے پاؤں کے تلووں پر ہوتا ہے، یعنی پاؤں کے تلووں کو صحت مند رکھ کر دیگر اعضاء جیسے دماغ، دل، جگر اور گردے کے افعال کو بھی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے اگر آپ روزانہ صبح کچھ دیر تک ننگے پاؤں گھاس پر چہل قدمی کریں تو کینسر جیسی بیماری سے بھی نجات مل سکتی ہے۔