عید الضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان
Image

قاہرہ:(ویب ڈیسک ) مصر کے فلکیاتی ادارےکی جانب سے عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کردیا گیا۔

مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی.

ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

ادارے نے اس حوالے سے مزید بتایا ہےکہ اس اعتبار سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم اس حولے سے حتمی فیصلہ سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔

ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/04/2024/world/76046/