سابق کرکٹر ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ پر معافی مانگ لی
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی مانتے ہوئے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو بی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے جبکہ برطانیہ میں انہیں 17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتا پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/15/04/2024/latest/76566/

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے، ناصر جمشید نے 7 سال اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا ہے کہ جو میں نے اپنے کیریئر کے ساتھ کیا ہے اس پر خود کو کبھی معاف نہیں کرپاؤں گا اور اپنے کیے پر انتہائی شرمندہ ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ ویڈیو بھی سوشل میں پوسٹ میں شیئر کی اور ساتھ میں بتایا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ناصرجمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ ناصر جمشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر بیٹر تھے اور انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی سیریز میں لگاتار 3 سینچریز اسکور کرکے انڈیا کو انڈیا میں ہی شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/04/2024/latest/76504/