حریم شاہ کی جان کو خطرہ، ہنگامی ویڈیو بیان منظر عام پر
Image

لندن:(سنو نیوز) برطانیہ میں مقیم معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ہنگامی ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ یہاں پر ایک مافیا تھا جس نے باقاعدہ میرے خلاف مہم چلائی۔ انہوں نے مجھے ہراساں کرنے کیلئے ٹارگٹ کیا۔ ان افراد نے ناصرف میرے دوستوں کو اپروچ کیا بلکہ ان کے گھروں تک میں گھس آئے۔

حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ شاید یہ پاکستان ہے اور ان کی یہاں بدمعاشی چلے گی۔ ان کا مقصد مجھے ڈرانا اور دھمکانا تھا۔ میں نے اس مافیا کیخلاف قانون کا سہارا لیااور لندن پولیس کو تمام ثبوت پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس نے ناصرف میرا بھرپور ساتھ دیا بلکہ اس مافیا کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجھے ہر طرح سے سیکیورٹی فراہم کی۔ میں اس اقدام پر برطانوی اداروں اور حکومت کی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے میرے خلاف مہم چلانے والے مافیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دوسروں کو ہراساںکرنے سے آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ آپ لوگ آخر ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ آخر آپ لوگ میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ آپ بھی میرے ملک پاکستان سے ہیں۔

خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرے کے پیش نظر برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کو سخت سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔حریم شاہ کوکچھ افراد کی طرف جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے ناصرف مجھے ہراساں کیا بلکہ میرے دوستوں کے گھر تک پہنچ گئے ۔ یہ افراد میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور حتیٰ کے واٹس ایپ پر بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ مجھ پرچوری کاکا الزام لگایا گیا، میری فوٹیجز اور ویڈیو چوری کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔میرے خلاف مافیا کو رمضان المبارک کے دوران بھی ایسی حرکات کرتےشرم نہیں آتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا میرے معاملےمیں ملوث کچھ لوگوں کا تعلق پولیٹیکل پارٹیز سے ہے اسکاٹ لینڈ یار کی تفتیش میں یہ سب آشکار ہو جائے گا۔