فیس بک صارفین کیلئے برُی خبر، میٹا نے ایپ میں بڑی تبدیلی کر دی
Image
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) میٹا کے زیر اثر دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے صارفین کیلئے بڑی تبدیلی کر دی۔ صارفین کو اب فیس بک پیج کو مونیٹائز کرنے کیلئے کم از کم دس ہزار فالوررز کی ضرورت ہو گی، جس صارف کے پیج پر 10 ہزار فالوررز ہونگے اسی صارف کو اپنی ویڈیوز پر اشتہارات مل سکیں گے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ بہت سے فالوررز لینا مشکل ہو تا ہے، خاص طور پر اگر آپ اپنا نیا پیج بنا رہے ہوں اور چاہتے ہوں کہ جلد از جلد آپکا صفحہ مونیٹائز ہو جائے، اس لیے اب فیس بک نے صارفین کیلئے فالوررز کی تعداد 10ہزار تک کر دی ہے۔ سوشل میڈیا ایپ نے کہا کہ صارفین اپنے فالوررز پورے کرنے کیلئے اپنی بنائی گئی ویڈیوز کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھیج سکتے ہیں اور ایسا مواد بنا سکتے ہیں جسے آپکے ہدف کے سامعین پسند کریں۔ اپنے فالوررز کیساتھ باقاعدگی سے مشغول رہنا آپکی پیروی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے بھی بہت ضروری ہے اور اگر آپ اپنے پیج پر دس ہزار فالوررز لے آتے ہیں تو آپ فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے کمائی کے اہل ہو جاتے ہیں۔