شہر قائد کراچی میں بوہری برادری عیدالفطر منارہی ہے
Image

کراچی: (سنو نیوز) بوہری برادری آج عیدالفطر جوش و خروش سے منا رہی ہے، بوہری برادی کی جانب سے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

سعودی عرب یا پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا لیکن کراچی کی بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/04/2024/world/76046/

بوہری برادری کی نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دیکھا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ چاند نظر آجائے اور عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہو۔

دوسری طرف سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے سعودیہ عرب میں عید بدھ کے روز 10 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/04/2024/world/76049/