محکمہ موسمیات کی گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی
Image
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔ گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/07/05/2024/latest/78988/ پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11 مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اپریل میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ اپریل 2024 میں مجموعی طور پر انسٹھ اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983ء میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی، ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔