نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی
Image

لاہور: (سنو ٹی وی) پانچویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں تین گولڈ، ایک سلور اور تین برونز میڈل حاصل کئے۔

60 کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل عبدا لصبور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 63 کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل سہیل احمد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

81 کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل محمد عباس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 51 کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد صدیق نے سلورمیڈل حاصل کیا۔ 67 کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل شیر محمدنے برانزمیڈل حاصل کیا۔

57 کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل اورنگ زیب نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 54 کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی نے برانزمیڈل حاصل کیا۔

چیمپئن شپ میں واپڈا،6 پولیس، ریلوے، پاکستان پولیس سمیت دیگر قومی اداروں کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان پولیس سپورٹس ٹیم چاروں صوبوں کی پولیس فورسز کے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹیم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان کی ہدایت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس غازی صلاح الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی پاکستان پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔