ن لیگ الیکشن جیتی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے:اسحاق ڈار
Image

لاہور:(سنونیوز)سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کاکہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتی تو وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔انتخابی اتحاد نہیں کریں گے لیکن پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ میاں نواز شریف نے جو معیشت چھوڑی اس میں 46 برس کی کم ترین مہنگائی تھی، کرنسی مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچویں بڑی مارکیٹ تھی۔ سولہ ماہ کی حکومت لینا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھاایسا نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔ کچھ بین الاقوامی قوتیں بھی پاکستان کو دیوالیہ دیکھنا چاہتی تھیںلیکن ہم نے معیشت کو بچایا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2011 میں مینار پاکستان سے جس پروجیکٹ کو لانچ کیا گیا اس کی تکمیل 2018 کے الیکشن میں ہوئی۔ نواز شریف کے مینار پاکستان جلسے نے 2011 کے جلسے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ اسحاق ڈار نے انتخابی اتحاد کے بجائے پیپلزپارٹی سمیت پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دیتے دے دیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن بنائے گی جس میں تمام سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔