میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک ) میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں مائیکرو بلاگنگ طرز کی اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی۔ صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اس کو ایک علیحدہ ایپ میں بھی لاگ ان کر سکتے ہیں اور پھر 500 کے قریب کریکٹر ٹیکسٹ پوسٹ کر سکتے ہیں جس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی اٹیچ ہو سکتی ہیں۔ میٹا کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ کو ایک انسٹاگرام ایپ کے طور پر برانڈ کیا گیا، کیونکہ اسے اسی پلیٹ فارم کی ٹیم نے بنایا ہے لیکن ’تھریڈز‘ایپ پر ٹوئٹر کی طرح ٹیکسٹ اپ ڈیٹس ملیں گی۔صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کااستعمال کرتے ہوئے علیحدہ سے ایپ میں لاگ ان ہوسکیں گے جس کے بعد وہ 500 کریکٹر ٹیکسٹ پوسٹ کر سکے گا جس میں ویڈیوز اور تصاویر میں اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔ اب سے نئی ایپ ’تھریڈز‘ آئی فونز کے ایپ سٹور اور اینڈرائیڈ کے لیے گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔ٹوئٹر کی طرح ہی میٹا نے ’تھریڈز‘ کے لیے ایک مختص ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے ،اس وقت اس میں ایپ کو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک تفصیلی اینیمیشن اور ایک کیو آر کوڈ دیا گیا ہے۔یہ ایپ 100 سے زیادہ ممالک میں دونوں بڑے سمارٹ فون پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ’تھریڈز‘ ایپ فی الحال یورپی یونین میں دستیاب نہیں ہوگی کیونکہ وہاں بظاہر رازداری کے حوالے سےکچھ خدشات ہیں ۔ ادھر میٹا کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی ایپ کی بنیادیں ’اوپن‘ اور ’انٹرآپریبل‘ بنائی ہیں تاکہ مستقبل میں دوسرے سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ کام کیا جاسکے گا ۔کمپنی ایپ کے لیے ’ایکٹیویٹی پب‘ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے ٹوئٹر کے ساتھ واضح مقابلہ بازی کے باوجود تھریڈز کے اعلان میں ایلون مسک کی کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا۔تھریڈز کا آغازایسے وقت پر کیا گیا جب ٹوئٹرمشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ایپ کی لانچنگ اس وقت ہوئی جب میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔