بھارت نے پاکستان میں قتل کرانے کا کھلم کھلا اعتراف کرلیا
Image

لاہور:(رپورٹ، حسن تنولی) برطانوی اخبار کی رپورٹ کی بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے تصدیق کردی ۔انہوں نے پاکستان میں قتل کرانے کا کھلم کھلا اعتراف کرلیا۔

یہ اعتراف راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹیلی وژن چینل کو انٹرویومیں کیا۔ پروگرام کے دوران بھارتی اینکر نے بھارتی وزیر دفاع سے سوال کیا کہ" دی گارڈین کی رپورٹ درست ہے کہ بھارت نے امریکا ، کینیڈا اور پاکستان میں قتل کرائے؟

اس پر راج ناتھ سنگھ نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بھارت آئندہ بھی دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھے گا۔یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا ، کینیڈا اور پاکستان حکومتی سطح پر پہلے ہی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دے چکے ۔ آج بھارت نے بھی سرکاری طور پر مان لیا ہے۔ مودی سرکار عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اور بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں قتل کی ہولناک وارداتوں میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس کا انکشاف برطانوی اخبار “دی گارڈین” کی جانب سے پاک بھارت انٹیلی جنس حکام کے اشتراک سے تیار کی گئی دستاویزی رپور ٹ میں کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را ”نے 2019 ء کے بعد مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کو انجام دینا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/04/2024/latest/75635/

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر قتل کے احکامات جاری کئے۔ 2020سءے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ”را” اہلکاروں نے پاکستان میں مبینہ کارروائیوں پر بات کی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس حکام نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ ’’را‘‘ پر براہ راست وزیراعظم ہاؤس کا کنٹرول ہے۔ پاکستان میں ہونے والے قتل کے واقعات میں ’’را‘‘ براہ راست ملوث تھی۔

دی گارڈین کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس حکام نےدوسرے ممالک میں لوگوں کو قتل کرنے کا منصوبہ پلوامہ حملوں کے بعد بنایا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا کنٹرول براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ہے۔

اس چونکا دینے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اور “را” بھارت مخالف افراد کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ واشنگٹن اور اوٹاوا پہلے ہی سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دے چکے ہیں۔ 2020 ءکے بعد پاکستان میں 20 افراد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہلاکتوں میں بھارتی حکومت ملوث ہے۔ پاکستانی تحقیقاتی حکام نے” دی گارڈین” سے گفتگو میں کہا کہ “را” کے بیرون ملک خفیہ آپریشن کے تحت پاکستان اور کینیڈا میں خالصتان حامی سکھ رہنماؤں کو قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت مخالف افراد کا قتل متحدہ عرب امارات سے باہر موجود “را” کے سلیپر سیلز نے کئے۔بھارت مخالف عناصر کو مارنے کیلئے پاکستان میں قاتلوں کو کروڑوں روپے دیئے گئے۔”را” کے سلیپر سیلز نے بھارت مخالف عناصر کو ختم کرنے کیلئے جہادیوں کو بھی بھرتی کیا۔ بھارتی خفیہ ادارے” را” نے اسرائیلی اور روسی خفیہ اداروں کے بیرون ملک آپریشنز کی تقلید کی۔