پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی فتح
Image

راولپنڈی: (سنونیوز)پاکستان سپر لیگ 9،لاہور قلندرز نے بالآخر فتح کا مزہ چکھ لیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست،زمان خان کی 4 وکٹیں۔

163 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 18٫5 اوور میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ااسلام آباد ہونائیٹڈ کی آدھی ٹیم 38 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

وکٹ کیپر اعظم خان اورنسیم شاہ کی جانب سے مزاحمت دیکھنے کو ملی تاہم وہ بھی بالترتیب 29 اور 27 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

آل رائونڈر فہیم اشرف 41 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

زمان خان نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 37 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں 2 وکٹیں آئی،ڈیوڈ ویزے،جہانداد خان اور احسن حفیظ کی 1،1وکٹ۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرزپلےآف سے باہر ہوگئی ہے۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے۔کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/03/2024/pakistan-super-league-9/71961/

گذشتہ رات سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کے ہاتھون ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست،کرس جارڈن30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

ملتان سلطانز 205 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر200 رنز بنا سکی،افتخار احمد نے27 گیندوں پر 5چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

محمد رضوان32 ،طیب طاہر 26، ڈیوڈ ملان 19،خوشدل شاہ 11،ریزا ہینڈرکس نے 5 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سےعامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،نوین الحق،مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں کے درمیان 84 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم صائم ایوب میچ کے چھٹے اوور میں اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور اور تین چوکے بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔