اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
Image
لاہور: (سنو نیوز) ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعصام الحق قریشی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن 10 فروری کو ہوں گے۔ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔ آرمی، ائیر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں نے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/05/02/2024/sports/68057/ ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکر گزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔