عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان، وزیراعظم نے منظوری دیدی
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)عید الفطر کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عید الفطر کی4 تعطیلات کی منظور ی دی گئی ہے جو10 سے 13 اپریل تک ہونگی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ عیدالفطر کا چاند ممکنہ طور پر منگل کو نظر آنے کا امکان ہے جس کی بدولت عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔؂

یہ بھی پڑھیں:

  https://sunonews.tv/28/03/2024/pakistan/74626/