قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز)قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئےائیر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نےقومی اسکواش ہیرو حمزہ خان کا استقبال کیا ،پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہددار ، کوچ آصف خان بھی ائیر پورٹ پر موجودتھے۔ خیال رہے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کرینگے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کرینگے اور شاندار کارکردگی پر ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دینگے۔ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی اور ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کیلئے آرمی سپورٹس نے تمام سہولیات فراہم کی تھی۔ واضح رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جتوایا ہے۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔